سابق شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی جڑواں بہن انتقال کرگئی

سابق شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی جڑواں بہن انتقال کرگئی

  

نیویارک (اے پی پی) سابق شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی جڑواں بہن شہزادی اشراف پہلوی انتقال کرگئی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کے ایک مشیر نے میڈیا کو بتایا کہ 96 سالہ شہزادی اشراف یورپ میں انتقال کرگئی ہیں۔ انہوں نے ایک سفارتکار کے طور پر کام کیا اور 10 برسوں تک اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی سربراہ رہیں۔

وہ سابق شہنشاہ ایران کی ترجمان کا کردار بھی بخوبی ادا کرتی رہیں۔

مزید :

عالمی منظر -