او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے ملاقات

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے ملاقات

  

ریاض (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد مدنی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی سے ملاقات کی اور ان سے میانمر کے روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات پر گفتگو کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات جدہ میں او آئی سی کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے اسلامی کانفرنس سے متعلق امور پر بحث کی۔ ملاقات میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات سے اتفاق کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک مسلم امہ کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات میں ساتھ دے گا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے میانمر کے روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -