5ماہ کے دوران سزیوں کی برآمدات میں 60فیصد اضافہ اضافہ

5ماہ کے دوران سزیوں کی برآمدات میں 60فیصد اضافہ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 60.30 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2015ء کے دوران 6 کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے مقابلے میں 60.30 فیصد زائد ہیں۔ مذکورہ بالا عرصہ کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات میں 28.46 فیصد، مصالحہ جات کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خوراک کی مجموعی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔

مزید :

کامرس -