عسکریت پسند نے داعش چھوڑنے کا مشورہ دینے پرماں کو قتل کردیا

عسکریت پسند نے داعش چھوڑنے کا مشورہ دینے پرماں کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(آن لائن)داعش کے ایک عسکریت پسند نے شامی شہر رقہ میں شدت پسند تنظیم چھوڑنے کا مشورہ دینے پر اپنی والدہ کو سرعام قتل کردیا۔شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے مبصر گروپ کی رپورٹ کے مطابق والدہ نے اپنے بیٹے کو کہا تھا کہ امریکی اتحاد داعش کو ختم کردے گا، والدہ نے عسکریت پسند کو اس کے ساتھ شہر چھوڑنے کی بھی صلاح دی تھی، عسکریت پسند نے گروپ کو اپنی والدہ کے ان جملوں کے حوالے سے آگاہ کردیا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ 20 سالہ شخص نے اپنی والدہ کو پوسٹ آفس کی عمارت کے سامنے قتل کیا جہاں وہ کام کرتی تھیں۔شام اور عراق کے متعدد علاقوں پر قابض شدت پسند گروپ اب تک سیکڑوں افراد کو قتل کرچکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -