کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ 12سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ 12سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

  

مونٹریال(این این آئی) امریکی ڈالرکے مقابلے میں کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ 12سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹریال تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی ڈالرکے مقابلے میں کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ 0.70906 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ اگست 2003ء کے بعد کینیڈین کی کم ترین شرح تبادلہ ہے جبکہ یورو کے مقابلے میں بھی کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اورکینیڈین ڈالرکی شرح0.65986 یورو فی کینیڈین ڈالر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -