امریکا میں سال 2015ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
شکاگو (اے پی پی) امریکا میں سال 2015ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں گذشتہ سال کے دوران 17.47ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ سال 2014ء کے مقابلے میں 6فیصد اور15 سال قبل گاڑیوں کی فروخت کے قائم ہونے والے ریکارڈ سے تقریباً70ہزار یونٹ زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2014ء کے دوران ملک میں 16.52ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی وجہ گاڑیوں کے نئے ماڈل اور کنزیومر کانفیڈینس میں اضافہ ہے۔