کینیا، ہیضہ کی وبا پھوٹنے سے 10صومالی پناہ گزین ہلاک، 1000سے زائد متاثر

کینیا، ہیضہ کی وبا پھوٹنے سے 10صومالی پناہ گزین ہلاک، 1000سے زائد متاثر

  

نیروبی (اے پی پی) کینیا میں ہیضہ کی وبا پھوٹنے کے نتیجے میں10صومالی پناہ گزین ہلاک اور ایک ہزار سے زائد متاثر ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شمالی کینیا میں قائم صومالیہ پناہ گزینوں کیلئے کیمپ میں ہیضہ کی وبا پھوٹنے سے اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدیدارنے بتایا کہ داداب کے علاقے میں قائم کیمپوں میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب صومالیہ پناہ گزین رہ رہے ہیں اور ہیضہ کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پناہ گزین متاثر ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہیضے کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -