روس خلائی اڈوں کے فروغ کیلئے سولہ ارب ڈالر خرچ کرے گا

روس خلائی اڈوں کے فروغ کیلئے سولہ ارب ڈالر خرچ کرے گا

  

ماسکو (اے پی پی)روس کی خلائی ایجنسی2016میں خلائی اڈوں کے فروغ کے لیے سولہ ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ 2016 سے 2025 تک خلائی اڈوں کو فروغ دینے کے لیے نو سو ارب روبل یعنی سولہ ارب ڈالر مختص کر دئے ہیں۔ روس کوسموس کی طرف سے تیار کردہ منصوبے کے مطابق ائندہ برسوں میں قزاخستان میں واقع خلائی اڈے بیکانور پر انفراسٹرکچر برقرار رکھے جانے کے لیے55 ارب روبل یعنی ایک ارب ڈالر چاہئے جبکہ باقی رقوم رس میں واقع دو نئے خلائی اڈوں کی تعمیر اور ترقی کے لیے درکار ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -