سنی لیون عاجز اور پروفیشنل اداکارہ ہیں‘ راجنیش ڈیوگال

سنی لیون عاجز اور پروفیشنل اداکارہ ہیں‘ راجنیش ڈیوگال
 سنی لیون عاجز اور پروفیشنل اداکارہ ہیں‘ راجنیش ڈیوگال

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکار راجنیش ڈیوگال نے کہا ہے کہ انکی ساتھی اداکارہ سنی لیون اتنی مقبولیت کے باوجود عاجز اور پروفیشنل ہیں۔ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنی لیون بہت ہی پروفیشنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا انکے ساتھ کام کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں تاہما س کے باوجود ان میں بیحد عاجزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کیا اس لئے ہمارے درمیان کمفرٹ زون ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’بے ایمان لو‘‘ میں میرا کردار انتہائی چیلنجنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بولڈ کردار ہے اور فلم محبت کے بارے میں ہے۔

مزید :

کلچر -