فلم ’دی ریبرز‘ کی شوٹنگ کا نیا سپیل 12 جنوری سے شروع ہوگا

فلم ’دی ریبرز‘ کی شوٹنگ کا نیا سپیل 12 جنوری سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) اداکارہ ریچل خان کی فلم ’دی ریبرز‘ کی شوٹنگ کا نیا سپیل 12 جنوری سے شروع ہوگا ۔ فلم میں ریچل خان منفرد نوعیت کا کردار ادا کررہی ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم دی ریبرز عالمی معیار کی فلم ہے جو میسم علی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ فلم اپنے مضبوط سکرپٹ اور اداکاروں کی بہترین صلاحیتوں کے باعث سال 2016ء کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہاس وقت مجھے ڈرامہ سیریل کی بھی آفسرز ہو رہی ہیں مگر میں نے اپنی تمام توجہ فلم کی جانب مرکوز کررکھی ہے




، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ پہلے ایک کام اچھے طریقے سے کرلیں پھر کوئی اور پراجیکٹ کرنا چاہئے ۔

مزید :

کلچر -