ڈی سی او کا دورہء او رنج ٹرین روٹ ،تعمیرات کا جائزہ لیا

ڈی سی او کا دورہء او رنج ٹرین روٹ ،تعمیرات کا جائزہ لیا

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے گزشتہ روز اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز ، ورکس اینڈ سروسز اہلکار،اوورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ کے انجینئرز بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لاہور نے میٹروٹرین پراجیکٹ پر ہونیوالے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر ٹریفک کی روانگی کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو تمام سیفٹی مئیرز اختیار کرنیکی ہدایت کی تاکہ عوام الناس کو تعمیراتی کام کی وجہ سے کوئی دشواری نہ ہو سکے۔دریں اثناء ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی، ای ڈی او(ایم ایس)،ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) اور اس کے علا وہ دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی نے ڈی سی او لاہور کو ضلعی انتظامیہ کے205پارکنگ اسٹینڈز کے حوالے سے بریفنگ دی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -