لاہور میں پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزا ہے،گلوکار و موسیقاررفیق حسین
لاہور (فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت کے حامل گلوکار و موسیقار رفیق حسین نے کہا ہے کہ میں نے پوری دنیا میں پرفارم کیا ہے مگر جو لطف لاہور میں پرفارم کرنے کا آتا ہے وہ دنیا کے کسی خطے میں نہیں آتا ، لیجنڈ غزل گائیکی غلام علی کہتے ہیں کہ جس فنکار نے لاہوریوں سے داد حاصل کر لی ان کو کسی اور جگہ سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں اور حقیقی معنوں میں جن فنکاروں کو عروج ملا ہے اس کا آغاز لاہور سے ہی ہوا ہے ۔رفیق حسین نے کہا کہ گلوکاری کے میدان میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان ہمیشہ آگے رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے گلوکار بھارت میں جا کر پرفارم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے اور میں بھارتی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے فوری ٹھوس اقدامات کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی فضاء پیدا ہو سکے ۔ امن وامان کے قیام کے لئے بھارتی حکومت کو انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔