منہا ج القرآن ویمن لیگ کی پیغمبرﷺامن کانفرنس آج ہو گی
لاہور(نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ’’پیغمبر ﷺ امن کانفرنس ‘‘ آج ہو گی ۔چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری مہمان خصوصی ہونگے ۔تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔راولپنڈی میں ہونے والی ’’محمد ﷺ پیغمبر امن و رحمت‘‘ کانفرنس میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی معروف خواتین شرکت کریں گی ۔