شردھا کپور شیلونگ کی محبت میں گرفتار ہوگئیں
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور شیلونگ کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت راک آن ٹو کی شوٹنگ کیلئے شیلونگ میں ہوں اور مجھے شیلونگ بہت اچھا لگا ہے میں اس کے سحر میں مبتلا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے دوست بھی یہاں آئیں اور ہم ایک ساتھ وقت گزاریں، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری طرح میرے دوستوں کو بھی یہ جگہ پسند آئیگی، انہوں نے کہا کہ میں اس وقت فلم ’باغی اور ہاف گرل فرینڈ‘ کررہی ہوں، انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اس وقت ہیروئن کا کردار مضبوط ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اچھا پراجیکٹ ملے تو ٹی وی ڈراموں میں بھی ضرور کام کرونگی، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی خود مختاری بہت عزیز ہے۔