منٹو نے پیکو کو مات دیکر جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دو ایوارڈ اپنے نام کرلئے

منٹو نے پیکو کو مات دیکر جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دو ایوارڈ اپنے نام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) پاکستانی ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’منٹو‘ نے جے پور انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں امیتابھ بچن کی فلم ’پیکو‘ کو مات دیکر 2 ایوارڈ اپنے نام کرلئے۔ پانچ روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھیں۔ فلم منٹو نے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کیساتھ بہترین ساؤنڈ اور ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ ایوارڈز جیتنے کے بعد ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے ایک ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فلم کی کامیابی کیلئے دعائیں کی۔

مزید :

کلچر -