ملالہ یوسفزئی پر بننے والی دستاویزی فلم کو بافٹا ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا

ملالہ یوسفزئی پر بننے والی دستاویزی فلم کو بافٹا ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا ...
 ملالہ یوسفزئی پر بننے والی دستاویزی فلم کو بافٹا ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا

  

نیویارک (آن لائن)پاکستانی نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی پر بننے والی دستاویزی فلم ’’حی فیمڈ می ملالہ‘‘ کو 69 ویں بافٹا ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا۔ امریکی فلم میکر ڈیوس گیگنہیم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ملالہ کی زندگی کو اسکرین پر فاش کیا کہ کس طرح اس پر طالبان نے حملہ کیا تھا اور اس کی زندگی کیسی ہے۔ ڈاکیومینٹری فلم میکر آصف کباڈیہ کی فلم ’’ایمی‘‘ کیساتھ بافٹا ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی ہے۔ 69 ویں بافٹا ایوارڈ چودہ فروری کو رائل اوپرا ہاؤس میں ہونگے۔

مزید :

کلچر -