صحت کی سہو لیات نہ ہونے سے لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں،زرقا تیمور

صحت کی سہو لیات نہ ہونے سے لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں،زرقا تیمور

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں لیکن یہاں کے بے خبر حکمران اورنج ٹرین منصوبے پر صحت اور تعلیم کا بجٹ بھی لگا کر شہریوں میں سانس کی مختلف بیماریاں پھیلا نے کاسبب بن رہے ہیں اور قوم کا سرمایہ اس غیر ضروری منصوبے پر ضائع بھی کررہے ہیں ۔

نہوں نے کہا کہ اس وقت شہر کی تمام سڑکوں کو اکھاڑ کر عوام کو نزلہ زکام کھانسی اور سانس کی مختلف بیماریوں میں دھکیل دیا گیا ہے لیکن حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں عوام کے لئے درد سر کی ایک گولی تک بھی نہیں مل رہی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -