ماریہ واسطی کو بالی ووڈ فلم اور ڈراموں میں کام کی پیشکش

ماریہ واسطی کو بالی ووڈ فلم اور ڈراموں میں کام کی پیشکش
 ماریہ واسطی کو بالی ووڈ فلم اور ڈراموں میں کام کی پیشکش

  

لاہور(آن لائن)اداکار ہ ماریہ واسطی کوبھارتی فلموں اورڈراموں میں کام کی پیشکش ہوگئی ہے۔اداکارہ معاملات کوحتمی شکل دینے کے لیے ممبئی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چند روز قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماریہ واسطی کو بھارتی ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیشکش کافی عرصے سے موصول ہورہی تھیں اور وہ اسی مقصد کے لیے بھارت گئی ہیں تاکہ معاملات فائنل کیے جائیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماریہ واسطی ممبئی میں فلم کے چند مشہور ڈائریکٹرز سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ ایک بھارتی چینل کے لیے انٹرویو بھی ریکارڈ کرائیں گی۔

مزید :

کلچر -