پیپلزپارٹی کا پنجاب سے نام نشان مٹ چکا ہے،اکمل خان باری

پیپلزپارٹی کا پنجاب سے نام نشان مٹ چکا ہے،اکمل خان باری

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب سے نام نشان مٹ چکا ہے،بلاول بھٹو کو چاروں طرف سے مفاد پرست لیڈروں نے گھیرا ہوا ہے،جب تک پیپلزپارٹی میں اعتزاز احسن اور منظور وٹو جیسے لوگ ہیں پیپلزپارٹی کا یہی حال ہو گا،پنجاب مسلم لیگ(ن) کا ہے یہاں ہماری پارٹی کوئی شکست نہیں دے سکتا ،شریف برادران نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں۔

،آئندہ عام انتخابات میں پھر پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی،اکمل خان باری نے مزید کہا بلاول بھٹو اپنے باپ کی سیاست کرے گا تو پیپلزپارٹی کا سندھ میں بھی کوئی نام لینے والا نہیں ہو گا،پیپلزپارٹی میں اب ذوالفقار علی بھٹو کے جیالے نہیں رہے اب پارٹی پر کرپٹ ،مفاد پرست اور عوامی دولت لوٹنے والوں کا قبضہ ہو چکا ہے ،اگر پی پی پر ایسے لوگ مسلط رہے تو آئندہ عام الیکشن میں پیپلزپارٹی کا مکمل صفایا ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -