بلاول بھٹوزردراری پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں،ثمینہ گھرکی

بلاول بھٹوزردراری پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھر کی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پوری قوم کے دلوں کی دھڑکن اور قوم کی امید ہیں وہ اپنے نانا شہید زوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل اور پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق دلوانے کی جدو جہد کررہے ہیں بلاول بھٹو ایک قومی لیڈر ہیں جو حالات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو پاکستان کے مسائل کو اچھی طرح سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے خاندان سے زیادہ کسی اور سیاسی گھرانے نے پاکستان کی خاطر قربانیاں نہیں دی ہیں اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے تو انہیں علم ہوناچاہئے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور شہید کبھی بھی مرا نہیں کرتے ۔

بلکہ لوگوں کے دلوں پر راج کیا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہید زوالفقار علی بھٹو کا خاندان آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کررہا ہے اور کرتا رہے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -