ذوالفقار علی بھٹودنیا کے عظیم رہنما تھے،چودھری اسلم گل،الطاف قریشی

ذوالفقار علی بھٹودنیا کے عظیم رہنما تھے،چودھری اسلم گل،الطاف قریشی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما سائیں ہرا کی رہائش گاہ پر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی اٹھاسویں سالگرہ کی تقریب ہوئی اور کیک کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اسلم گل، الطاف قریشی، انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید اور اکبر ہرا نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید دنیا کے عظیم رہنما تھے انہوں نے پاکستان میں پسے ہوئے طبقات کو سر اُٹھا کر جینا سیکھایا اور انہیں بنیادی حقوق دیئے 1973 کا آئین، اسلامی سربراہی کانفرنس اور ایٹمی طاقت کا حصول اُن کے بہت بڑے کارنامے تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کے مفادات کی خاطر سامراجی قوتوں سے ٹکر لی پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی انہوں نے بنیاد رکھی سامراجی قوتوں نے انہیں ایٹم بم بنانے سے منع کیا اور منع نہ ہونے کی صورت میں عبرت ناک انجام کی دھمکی دی لیکن انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ہی دم لیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -