حکومتی دعوؤں کے باوجود بجلی،گیس بحران گھمبیر ہو گیا،علامہ یوسف اعوان

حکومتی دعوؤں کے باوجود بجلی،گیس بحران گھمبیر ہو گیا،علامہ یوسف اعوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ بجلی گیس کا بحران حکومتی دعوں کے باوجود کم ہونے کی بجائے اور زیادہ گھمبیر ہو گیا ہے بجلی اور گیس نہ ہونے کے وجہ سے گھروں میں بچوں کے کیلئے ناشتہ تیار کر نا بھی نا ممکن ہو گیا ہے،گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کر دیا ہے۔

اور لوگ چڑچڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت مسلم لیگ نے عوا م کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کچھ بھی نہیں کیا اور حکومت نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایل این جی کے افسانے سنا سنا کر حکمرانوں نے 3سال نکال لئے مگر انرجی بحران جوں کا توں ہے زبانی جمع خرچ سے عوام کو بہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے عملا کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جو حکومت اپنے شہریوں کو قیمتاً بجلی،گیس نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -