بلاول بھٹو کے دورہء پنجاب سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی،میاں ایوب

بلاول بھٹو کے دورہء پنجاب سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے دورے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ چیئرمین کے پنجاب کے دورے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور کارکنوں کے اندر ابھی ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہو گا بلاول ہی ایک قومی اور یوتھ کی نمائندگی کرنے والے حقیقی لیڈر ہیں عمران خان تو 65سال کے ہونے کے باوجود یوتھ کی لیڈری کے دعوے دار بن رہے ہیں انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تبدیلی بلاول کے نانا بھٹو شہید لیکر آئے تھے اور اب یوتھ کو پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحرک ان کے نواسے بلاول بھٹو کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری پیپلز پارٹی متحد ہے۔

اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہ جب پنجاب کی سڑکوں پر نکلیں گے تو پھر پنجاب کے غیور عوام ان کا اسی طرح سے والہانہ استقبال کریں گے جس طرح سے ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا کیا کرتے تھے بلاول یوتھ کی شان ‘ یوتھ کی جان اور آن ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -