داعش اور القاعدہ اسلام دشمنوں کی بنائی تنظیمیں ہیں،علامہ ریاض شاہ

داعش اور القاعدہ اسلام دشمنوں کی بنائی تنظیمیں ہیں،علامہ ریاض شاہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ اسلام دشمنوں کی بنائی ہو ئی تنظیمیں ہیں علماء دہشتگردی اور جہاد کافرق واضح کریں اسلام اور دہشتگردی کا ناطہ جوڑنا عالمی سازش ہے۔مسلمانوں پر انتہا پسندی کا لیبل لگا کر اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے۔اسلام میں شدت پسندی اور دہشتگردی کی کو ئی گنجائش نہیں دنیا نے ہندو انتہا پسندی سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ مسلمان بارود نہیں درود والے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم کا سچا امتی دہشتگرد اور انتہا پسند نہیں ہوسکتا۔

دہشتگردی کا ہوا کھڑا کرکے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ فلسطین ، کشمیر اور افغانستان کے تنازعات حل کئے بغیر عالمی امن ممکن نہیں۔ مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی وجہ سے مسلم نوجوانوں میں انتہا پسندی پیدا ہورہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -