ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی ٹینس ٹیموں کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی ٹینس ٹیموں کا اعلان

  

ساؤتھ ایشین کھیلوں کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی مرد اورخواتین ٹینس ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن نے سا ؤتھ ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی مرد اورخواتین ٹینس ٹیموں کا اعلان کردیا ۔مردوں کی ٹیم اعصام الحق،عقیل خان،یاسرخان،عابدمشتاق اورنان پلیئنگ کیپٹن رشیدملک پرمشتمل ہے۔پاکستان کی خواتین ٹیم میں سارہ منصور ، سارہ محبوب، اشنا سہیل ، اور ایمان قریشی شامل ہیں۔محمد خالد کو خواتین ٹینس ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -