بھارتی شوٹر اپوروی نے دوسرا گولڈ میڈ ل جیت لیا

بھارتی شوٹر اپوروی نے دوسرا گولڈ میڈ ل جیت لیا

  

بھارتی خاتون شوٹر اپوروی چنڈیلا نے سویڈش کپ گرینڈ پرکس میں دوسراگولڈ میڈل جیت لیا،اپوروی نے شوٹرآف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔وہ 10میٹرٹرائی سیریزایونٹ کے فائنل میں 208.9سکور کے ساتھ گولڈمیڈل کی حق دار بنیں ،اپوروی نے 2روزقبل اسی ٹورنامنٹ میں 211.2سکور کیساتھ ورلڈ ریکارڈ بناکر شارٹ رینج ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتاتھا۔اس سے قبل اس ریکارڈ کی مالک اولمپک گولڈمیڈلسٹ چین کی شوٹر وائی سلینگت تھیں جنہوں نے 211سکورکیساتھ گولڈ میڈل جیتاتھا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -