وحدت کالونی ، ہوسٹل کے واش روم دے طالبہ کی لاش برآمد ، قتل یا خودکشی ، تفشیش شروع

وحدت کالونی ، ہوسٹل کے واش روم دے طالبہ کی لاش برآمد ، قتل یا خودکشی ، تفشیش ...

  

 لا ہور (خبر نگا ر ) وحدت کالونی کے علاقہ میں ہوسٹل کے واش روم سے طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ، قتل ہے یا خودکشی، یا پھر اس کی موت طبعی ہے ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی میتھ کی طالبہ تیس سالہ افضانہ وحدت کالونی کے نجی ہوسٹل میں سات ماہ سے رہائش پذیر تھی ۔ ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ افضانہ صبح کے وقت نہانے کے لیے واش روم میں گئی جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے افضانہ کو ایک حادثے میں سر پر چوٹ آئی تھی۔ ہوسٹل کے مالک نے کہا کہ افضانہ گزشتہ سات ماہ سے ساڑھے چار ہزار روپے ماہوارکرایہ پر ہوسٹل میں رہائش پذیر تھی ،اس کی موت طبعی ہے کسی نے اسے قتل نہیں کیا۔پولیس نے تفتیش کے لیے افضانہ کی روم میٹ طالبات کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔تیس سالہ افضانہ حافظ آباد کی رہائشی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کرکے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے، شبہ ہے کہ واش روم میں گرنے سے طالبہ کی موت واقع ہوئی ہے۔ بوڑھے والدین پر افضانہ کی موت کی خبر بجلی بن کر گری۔ اس کے والد محمد رشید عرف پٹواری کا کہنا تھا کہ صبح ہمیں اطلاع ملی کہ افضانہ کی طبعیت ناساز ہے ، اطلاع ملنے پراسکے دو بھائی کاشف اور فیصل اسے لینے کیلئے لاہور روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ان کو اب تک افضانہ کی موت کی اطلاع نہیں ملی۔ محمد رشید نے بتایا کہ افضانہ نے بی ایس سی حافظ آباد سے کرنے کے بعد لاہور میں ایم ایس سی کے لیے داخلہ لیا تھا اور وہیں پر رہتی تھی۔ افضانہ کے دو بھائی سیالکوٹ میں مزدوری کرتے ہیں جبکہ ایک بھائی آصف بیرون ملک مزدوری کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -