باغبانپورہ، گھریلو جھگڑوں سے تنگ 35 سالہ شخص کا اقدام خودکشی

باغبانپورہ، گھریلو جھگڑوں سے تنگ 35 سالہ شخص کا اقدام خودکشی

  

لاہور(وقائع نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر 35سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا لیں ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔نمائندہ ’’پاکستان ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کرنے والے محمد علی کے بھائی انور نے بتایا کہ ان کا بھائی مقامی میڈیکل کمپنی کا سیلز مین ہے ۔اس کی 5سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن اس کا گھریلوحالات کی وجہ سے اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا اسی وجہ سے گزشتہ رات کو اپنی بیوی ثوبیہ سے جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت خراب ہونے پر اس کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -