صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے ...

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں واقع ڈاکٹر طاہر رشید کے کلینک میں پانچ ڈاکو گھس آئے اور کلینک سے 25ہزار لوٹنے کے بعد کلینک سے ملحقہ گھر میں داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے تین لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ہربنس پو رہ میں ابوبکر سٹریٹ جلوپارک کے رہائشی میاں بابر کے گھر سے تین ڈاکو تین لاکھ 80ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے اورموچی گیٹ میں واقع اقبال حنیف کی دکان سے دوڈاکو سات لاکھ 70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ہنجروال میں کرم الہی اور اسکی فیملی سے چار لاکھ،نواں کوٹ میں علی ہارون اور اسکی فیملی سے ساڑھے تین لا کھ وحدت کالونی میں اسلم سے دولاکھ 45ہزار،قلعہ گجر سنگھ میں طاہر سے 87ہزار،شفیق آباد میں مبشر سے 40ہزار،فیصل ٹاؤن میں ذیشان سے 30ہزار اور شمالی چھاؤنی میں شعیب سے 25ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔علاوہ ازیں پرانی انارکلی سے انعام،ملت پارک میں عاصم،اقبال ٹاؤن میں اسلم، ہنجروال میں حمزہ،گلبرگ میں کامران اور غالب مارکیٹ میں جاوید کی گاڑیاں اور مصری شاہ میں عاصم،شادباغ میں عرفان،ملت پارک میں مہران،گلشن اقبال میں اسحاق،گرین ٹاؤن میں خالد،سبزہ زار میں فرحان،فیکٹری ایریا میں عثمان اور شمالی چھاؤنی میں رضوان کی مو ٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -