2014-15ء کے دوران بے روزگاری کی شرح میں کمی

2014-15ء کے دوران بے روزگاری کی شرح میں کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2014-15ء کے دوران بے روزگاری کی شرح کم ہوکر5.9فیصد تک آ گئی جبکہ شرح خواندگی60.7 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس ) کی لیبرفورس سروے رپورٹ برائے سال 2014-15ء کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران بے روزگاری کی شرح6فیصد تھی جو گذشتہ مالی سال کے دوران کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شرح خواندگی میں سب سے زیادہ اضافہ بلوچستان میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح صوبہ پنجاب میں شرخ خواندگی کی صورتحال میں ردوبدل نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال2013-14ء کے دوران شرح خواندگی کا تناسب 71.6 فیصد اور خواتین کا49.6 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک میں صنعتی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ سے بے روزگاری کی شرح کو مزید کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔

مزید :

کامرس -