امریکی ڈیپارٹمینٹل سٹورچین ’میسی‘ کا ہزاروں ملازمین فارغ ،درجنوں سٹور بندکرنے کا اعلان

امریکی ڈیپارٹمینٹل سٹورچین ’میسی‘ کا ہزاروں ملازمین فارغ ،درجنوں سٹور ...

  

نیویارک (این این آئی) امریکی ڈیپارٹمینٹل سٹورچین ’میسی‘ نے 400 ملین ڈالر بچت پروگرام کے تحت رواں سال ہزاروں ملازمین کو فارغ اور درجنوں سٹور بندکرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق میسی نے اپنے بچت پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت تمام 770 سٹورز میں سے ہر ایک سٹور میں 3 سے 4 ملازمین کو فارغ کیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق 2016ء کے دوران مجموعی طور پر3ہزار ملازمین کی کمی کی جائیگی جبکہ 40 سٹورز کو بند کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین میں کمی اور سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ سال کے دوران فروخت اور آمدنی میں کمی کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -