حکومت سے نجات کی الٹی گنتی شروع ہو گئی،اشرف بھٹی

حکومت سے نجات کی الٹی گنتی شروع ہو گئی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی لاہورآمدسے تخت لاہوروالے پریشان ہو گئے ۔جیالے اپنے نوجوان قائدبلاول بھٹو زرداری کے اشارے پرسردھڑ کی بازی لگانے سے بھی بازنہیں آئیں گے۔ شہرلاہور کے زندہ ضمیر جیالے جاگ رہے ہیں،حکومت سے نجات کی الٹی گنتی شروع ہوگئی جس وقت لاہور جاگتا ہے توپھر حکمران طبقہ پناہ تلاش کرنے کیلئے بھاگتا ہے وہ نادرآبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اورقائدعوام کی جماعت پیپلزپارٹی کاروشن مستقبل ہیں ۔آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کی وکالت ہماری قیادت کااعزازاورسرمایہ افتخار ہے ۔