مسلم لیگ(ن) بے گھر افراد کو چھت فراہم کریگی،زمرد یاسمین

مسلم لیگ(ن) بے گھر افراد کو چھت فراہم کریگی،زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمریاد یاسمین رانانے کہا ہے کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کریں گے ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ترک باشندوں کو گھر بناکر دےئے گئے ہیں۔

لوگوں کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کا فقدان ہے ۔امرا اوراشرافیہ کیلئے تو رہائشی سکیمیں بنتی رہی ہیں لیکن عام آدمی کیلئے کسی نے نہیں سوچا ،پنجاب حکومت نے ایسے عظیم پاکستانیوں کیلئے آشیانہ ہاؤسنگ سکیمیں شروع کیں جن میں بے گھرافرادکیلئے سینکڑوں گھر بنائے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دو سالوں میں50ہزار گھربنانا چاہتے ہیں،کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کے فنانشل ماڈل،مینجمنٹ ،ٹیکنالوجی،ایڈمنسٹریٹو ماڈل اوراراضی کی بہترین استعمال کے حوالے سے ترک ادارے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھائیں گے ،