طب اور تعلیم کو حصول زر کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے ،مجیب الرحمان شامی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )تعلیم اور صحت کو مسلمانوں نے تاریخ میں کبھی بھی حصول زر کا ذریعہ نہیں بنایا انسان کا عمل ہی بہترین درس ہے ،ان خیالات کا اظہار چیف ایڈیٹرروزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی نے اسلام آباد سرینا ہوٹل میں طب کے حوالے سے ماہانہ شفایاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا، تقریب میں اوریا مقبول جان،چیف ایڈیٹر ماہانہ شفایاب فیصل آباد رانادلدار احمد ،محمود الحق عباسی ،نگہت ہاشمی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اوریا مقبول جان نے پاکستان میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکا ء سے خطاب کے دوران اسلامی تاریخ اور پاکستان کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء خاص طور پر نوجوانوں کو انسان کو انسانوں کی غلامی سے نکالتے ہوئے مسائل کے حل پر روشنی ڈالی اس موقعہ پر چیف ایڈیٹر ماہانہ شفا یاب رانادلدار احمد کا کہناتھا کہ پاکستان میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے صحت کے مسائل میں اضافہ معمول بن گیا ہے آج بھی بہت سے اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کی خدمت سے سرشار ہو کر واپس وطن لوٹ رہے ماہانہ میگزین شروع کر نے کا مقصد طب کے حوالے سے پاکستانیوں کے مسائل،بیماریوں کو روحانی طریقہ علاج سے متعارف کروانا ہے کیونکہ یورپ میں سائنس کو ترجیح دی جاتی ہے وہاں پر روح کا انسان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر رانا دلداراحمد نے چیف ایڈیٹرروزنامہ پاکستان مجیب الرحمن کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی اس موقعہ پر چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کا مزید کہناتھا کہ طب اور تعلیم کو حصول زر کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے مسلمانوں کی تاریخ میں جب سے ہم نے تعلیم اور طب کو حصول زر کا ذریعہ بنایا ہمارا زوال شروع ہوگیا اس حوالے سے میگزین کی اشاعت اچھا اقدام ہے اور اس میں وسعت لانے کیلئے اس پر بھرپور توجہ کی ضرور ت ہے، اسکی افادیت اور کامیابی کا انحصار اسکی طب کے حوالے سے اشاعت پر ہی منحصرہے ۔