سکالرز ہائی سکول‘ مناواں‘ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کا دورہء ایوان کارکنان
لاہور(خبر نگار خصوصی) نیو سکالرز ہائی سکول‘ مناواں‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایس او ایس گرلز سکول‘ فیروزپور روڈ‘ لاہور‘ایس او ایس ویلج سکول برائے طلبا‘ فیروزپور روڈ‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ رکھ رائے آرائیاں موڑ‘ رائیونڈ روڈ‘ لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ ٹبہ پاجیاں رائیونڈ‘لاہور‘کا وزٹ کیا۔
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ لائن سبحان خان‘ لاہور‘نفیس ماڈل ہائی سکول‘ جمال پارک‘ شاہدرہ گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد511تھی۔