’’نبی کریمؐ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے‘‘

’’نبی کریمؐ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے‘‘

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) نبی کریمؐ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے ۔ آپؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریمؐ کی سنتوں پر عمل کریں۔ نبی کریمؐ کے اعلیٰ اخلاق وکردار کی بدولت اہل عرب آپؐ کی طرف کھینچے چلے آئے ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں جاری تقریبات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ دو روزہ سیرت النبیؐ کانفرنس کے دوسرے روز اختتامی نشست کے دوران کیا۔ اس نشست کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نے کی۔ اس کانفرنس کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیاچیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف، مہتمم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، معروف کالم نگار و دانشور مولانا امیر حمزہ،صدر منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب مفتی غلام اصغر صدیقی، بیگم خالدہ جمیل، محبوب عالم ،احمد حسن ، وارث علی نقشبندی، انجینئر محمد طفیل ملک، ایم کے انور بغدادی، میاں ابراہیم طاہر،نواب برکات محمود، اساتذۂ کرام،طلبا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔قاری مظہر الحق نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ سید محمد کلیم نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے انجام دیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -