سب سے زیادہ مہنگی بجلی نندی پور پلانٹ سے پیدا کی جارہی ہے،چودھری سرور

سب سے زیادہ مہنگی بجلی نندی پور پلانٹ سے پیدا کی جارہی ہے،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نندی پور پلانٹ سے 10روپے25پیسے فی یونٹ پیدوارقومی خزانے پر ’’ڈاکہ ‘‘ہے ‘حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار ملک کو دیوالیہ کر دیگی ‘(ن) لیگ قومی خزانے کی ’’دشمن ’’بن چکی ہے اور انکی توجہ غر یبوں کے مسائل کا حل اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کی بجائے’’ اپنوں‘‘ کو نوازنے پر توجہ مر کوز ہے ‘تحر یک انصاف کی ممبر شپ مہم سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور (ن) لیگ والوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نہیں آئیگا ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران ہمیشہ سے دعویٰ کر رہے ہیں کہ نندی پور پاور پلانٹ سے سستی تر ین بجلی پیدا ہو رہی ہے مگر اب یہ انکشاف ہو رہا ہے کہ پاکستان میں 78کے قر یب مزیدایسے پاور پلانٹس بھی موجود ہے مگر سب سے زیادہ مہنگی بجلی نندی پور سے پیدا کی جارہی ہے، جس کیخلاف عوام کو بھی حکمرانوں کے خلاف کھڑا ہو نا ہوگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -