تاریخی ورثہ کی ذمہ داری ایل ڈی اے کے سپرد کرنے کیلئے درخواست

تاریخی ورثہ کی ذمہ داری ایل ڈی اے کے سپرد کرنے کیلئے درخواست

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی ، دیگر افسران کے خلاف کارروائی اور اندرون شہر تاریخی ورثے کی حامل عمارات کی حفاظت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کے سپرد کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہورہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے،پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے ہونیوالی غیرقانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -