چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کی خاطر جاری انٹرویوز روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر

چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کی خاطر جاری انٹرویوز روکنے کے لئے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لئے جاری انٹرویوز روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کرنے کے بجائے فون کال کے ذریعے بلایا جا رہا ہے۔پنجاب یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی سرگودھا اور لاہور یونیورسٹی فار ویمن کے وائس چانسلرز کو قوانین میں غیرقانونی ترامیم کر کے سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -