شہباز شریف ون مین شو بند کر کے انتظامیہ کو اختیارات دیں،سرفراز خان نیازی

شہباز شریف ون مین شو بند کر کے انتظامیہ کو اختیارات دیں،سرفراز خان نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)اورنج ٹرین منصوبہ شہریوں میں سانس کی مختلف بیماریاں پھیلانے کاسبب بن رہا ہے ۔ وہ کارکنان کے اعزازمیں عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ سرفراز خان نیازی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا بارشوں کے پانی میں کھڑے ہونانہیں بلکہ شہریوں کیلئے وہاں دوبارہ پانی کھڑانہ ہونااہم ہے ۔شہبازشریف سپرمین نہیں ہیں ،وہ ہرمتاثرہ مقام پرجاسکتے ہیں اورنہ ہرکام اپنے ہاتھوں سے کرسکتے ہیں

لہٰذاء اپناون مین شوبنداورانتظامیہ پر اعتماد کریں اورانہیں اختیار دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دوچارشاہراہوں پر کئی سوارب روپے لگادیے ہیں لیکن اس کے باوجود گاڑیوں کی آمدورفت میں بہتری نہیں آئی، کئی شاہراہوں پرطلوع آفتاب سے شام تک ٹریفک جام رہتا ہے ۔ ہرسال بارش سے جانی ومالی نقصانات ہونے کے باوجود شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کے کسی شہر میں نکاسی آب اورفراہمی آب کانظام اپ گریڈ نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ اگربروقت منصوبوں کی تکمیل کرلی جاتی تو ہرسال سیلاب سے پنجاب میں کسانوں کی محنت برباد نہ ہوتی۔