حاملہ بیوی کو قتل کرنے والا ملزم شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

حاملہ بیوی کو قتل کرنے والا ملزم شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور( نامہ نگار )حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔چند روز قبل سندر داس روڈ پر رات 10 بجے ملزم عثمان نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈراما رچا دیا۔ مقتولہ کے پیٹ میں بچی کو ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے بچا لیا تھا تاہم وہ بھی دو دن بعد انتقال کر گئی۔ ملزم عثمان نے بتایا کہ شادی اسکی مرضی کیخلاف کی گئی تھی اور وہ اپنی بیوی کو راستے سے ہٹا کر پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔عثمان کو گذشتہ روز مقامی پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔فاضل عدالت نے سماعت کے بعد تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -