اُمت مسلمہ کا پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا: علامہ ممتاز اعوان

اُمت مسلمہ کا پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا: علامہ ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر دین اسلام کی رفیع و الشان عمارت قائم کھڑی ہے۔ اس طرح امت مسلمہ کا سب سے پہلا اجماع بھی عقیدہ ختم نبوت پر ہوا ۔ جامعہ تعلیم الاسلام گلشن عمر کالونی گرین ٹاؤن میں مولانا قاری محمد حنیف حقانی کی زیر صدارت منعقدہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے۔ انگریزی کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ختم نبوت پر نقب زنی کر کے جھوٹے مدعی نبوت کا ذب اکبر مرزا غلام قادیانی کی جھوٹی نبوت کی تبلیغ و تشہیر کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو کافر، مرتد قادیانی بنا رہا ہے ۔ کانفرنس سے پیر ولی اللہ شاہ بخاری، علامہ عبدالنعیم نعمانی، ڈاکٹر شاہد نصیر، مولانا حسین احمد اور ڈاکٹر علامہ مدثر اقبال نے بھی خطاب کیا۔