ڈی ایچ اے کرپشن کیس،حماد ارشد کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ

ڈی ایچ اے کرپشن کیس،حماد ارشد کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ

  

لاہور( نامہ نگار )احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے لاہور میں 16ارب کی کرپشن کیس کے ملزم حماد ارشد کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ،ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں گرفتار ملزم حماد ارشد کا نیب نے احتساب عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ملزم حماد ارشد کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے پاس فراڈ کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔تاہم عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے گیارہ جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کو اب کل پیر کے روز نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مزیدملزموں کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں حماد ارشد کے وکلاء کا کہنا تھا کہ الاٹمنٹ لیٹر ڈی ایچ اے نے جاری کیے،حماد ارشدکی خواہ مخواہ کردار کشی کی جارہی ہے ۔جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی کے وکیل عاصم حفیظ نے کہا کہ تقریباً بارہ ہزار لوگوں سے فراڈ کیا گیا ہے،چودہ ہزار چھ سو پلاٹ جو کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے والے شہدا اور زخمی ہونیوالے فوجی جوانوں کیلئے مختص کئے گئے تھے،ان کو فراڈ کے ذریعے عام لوگوں کے ہاتھوں فروخت کرکے اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا ہے،یہ تمام فراڈ گلوپیکو کے نام پر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -