فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار نہایت اہم ہے،چیف جسٹس

فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار نہایت اہم ہے،چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار نہایت اہم ہے۔چیف جسٹس سے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ وفد میں بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد علی گیلانی، جنرل سیکرٹری محمد مالک خان لنگا سمیت ایڈووکیٹ صائقہ بھٹی، مغیث اسلم ملک، محمد علی صدیقی اور کنور ساجد علی شامل تھے۔ وکلاء رہنماؤں نے فاضل چیف جسٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار نہایت اہم ہے اور وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -