تحریک انصاف کے قائدین کا مظہر اقبال بھلی بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

تحریک انصاف کے قائدین کا مظہر اقبال بھلی بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان ‘ پارٹی رہنما ؤ ں شاہ محمود قریشی‘ اعجاز احمد چوہدری ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد‘ شبیر سیال سمیت مرکزی اور صوبا ئی رہنماؤں نے پارٹی کے سنےئر رہنما مظہر اقبال بھلی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیاْ ۔

پارٹی رہنما ؤ ں نے کہا کہ سوگوار خاندار کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ مظہر اقبال بھلی بٹ عوام دوست انسان تھے اور انہوں نے ساری زندگی انسا نیت کی خدمت کی ہے اور تحریک انصاف کا پیغام اندرون شہر میں پھیلانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے دعا کر تے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حو صلہ عطا ء فرمائے ۔ بعداز اں چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے ڈیفنس میں پارٹی رہنما عمر سکھیرا کی والدہ کی رسم قل میں شرکت کی ۔ رسم قل میں شریک شرکاء نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور مغفر ت کی دعا کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -