بحریہ ٹاؤن کراچی میں بڑی فوڈ چین پزاہٹ اور برگر کنگ کا افتتاح

بحریہ ٹاؤن کراچی میں بڑی فوڈ چین پزاہٹ اور برگر کنگ کا افتتاح

  

کراچی (پ ر ) بحریہ ٹاؤن کراچی میں مُلک کی سب سے بڑی فوڈ چین پزاہٹ اور برگر کنگ کا افتتاح کیا گیا ۔بحریہ ٹاؤن کراچی کے چیف ایگز یکٹو آفیسر ایڈمرل (ر) حیات نے ربن کاٹا۔اس موقع پر برگر کنگ ، پیزاہٹ اور ٹی جی آئی فرائیڈ ے کے چیف آپریٹینگ آفیسر رفیق رنگون والا اور چیف کمرشل آفیسر ظفر شاکر اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے اعلیٰ آفسران بھی موجود تھے ۔ٹریفلگر اسکوائر کے خوبصورت مونومنٹ کے نزدیک واقع یہ فوڈ برانچز دلکش لینڈ سکیپ کے باعث کسٹمرز کے لئے ڈائنگ کا اعلیٰ نمونہ پیش کریں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل (ر) حیات نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہمارے پراجیکٹس نہ صرف رہائش کی اعلیٰ سہولیات مہیا کریں بلکہ مُلکی معیشت کے لئے بھی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں۔بحریہ ٹاؤن کراچی نے یقیناًشہرِ قائد کی معشیت کو استحکام دیا ہے ۔بہت جلد بحریہ ٹاؤن کراچی شہر کا کمرشل اور انٹرٹینمنٹ حب کہلائے گا ۔یہاں انٹرنیشنل تھیم پارک، نائٹ سفاری 27 ہول PGA سٹینڈرڈ گالف کورس بھی زِیرِ تعمیر ہے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے برگر کنگ اور ٹی جی آئی فرائیڈیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر رفیق رنگون والا نے کہا بحریہ ٹاؤن کا خوبصورت لینڈ سکیپ کے ساتھ ہمارے فوڈ کی اعلیٰ کوالٹی کسٹمرز کیلئے مزیدار تجربہ ہوگا،بحریہ ٹاؤن اور ایم سی نے بطور بزنس پارنٹرزایک بار پھربحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور دیگر عوام کے لئے بہترین ڈائننگ کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم پزاہٹ اور برگر کنگ دونوں کے آؤٹ لٹس سپرہائی وے کراچی کی سب سے اعلیٰ رہائشی سکیم بحریہ ٹاؤن کراچی میں کھول رہے ہیں۔پزاہٹ ، برگرکنگ اور ٹی جی آئی فرائیڈ ے کے چیف کمرشل آفیسر ظفر شاکر نے کہا کہ یہ یقیناًہماری ڈویلپمنٹ کے افق پر ایک منفرد لمحہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -