سندھ اور پنجاب کے حکمران صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں، اعجاز چوہدری

سندھ اور پنجاب کے حکمران صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں، اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجا ب اور سندھ حکومت کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے معصوم بچے اپنی جانو ں سے ہاتھ ڈھو رہے ہیں ‘ سندھ اور پنجا ب کے حکمرانو ں کی توجہ صرف اور صرف لو ٹ مار کرنے میں ہے ‘ ہسپتالو ں میں نہ ادویات ہیں اور نہ صحت کی سہولتیں غریب عوام کو میسر ہیں ۔حکمران سارا پیسہ اپنے ناکام منصوبوں پر ضا ئع کر رہے ہیں انہیں غریب عوام کے مسا ئل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ‘ حکمران اربو ں روپے کا پیسہ تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں خرچ کر تے تو آج عوام کی مسا ئل حل ہو جا تے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکمران خیبر پختوانو ہ کی حکومت کی طر ح پیسہ ضا ئع کرنے کی بجائے انسا نو ں پر خرچ کریں ‘ صحت کی سہولتو ں کی عدم فراہمی کی وجہ سے غریب عوام مسا ئل کا شکا ر ہیں اور حکمرانو ں کو اقتدار کے مزے لو ٹنے میں مصروف ہیں ‘ ان ہلاکتو ں کی ذمہ دارموجودہ حکمران ہیں اور انہیں چاہیے کہ فوری طورپر ہسپتالو ں میں ادویات اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -