پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا امکان ،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا امکان ،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنیکا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ تاہم کالام میں 02ملی میٹر بارش اور 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کالام منفی08،سکردو، گوپس، استور منفی07، راولاکوٹ منفی04، پاراچنار، گلگت، دیر، ہنزہ ،قلات منفی 03، کوئٹہ ، ژوب، مالم جبہ منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -