کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہو گا،خضرحیات گوندل

کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہو گا،خضرحیات گوندل

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے سائٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر طبی سہولتوں کی فراہمی اور میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہو گا۔ اس سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے اورٹرانسپلانٹ کی بہترین سہولتیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور صحت‘ تعلیم‘ انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری نے نوتعمیر شدہ سائٹ آفس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار صحت کے شعبے کے لئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -