شاہین ائیرلائنز کے جہاز خراب،300 سے زائد عمرہ زائرین 7جنوری کی رات سے جدہ ائیرپورٹ پر محصور

شاہین ائیرلائنز کے جہاز خراب،300 سے زائد عمرہ زائرین 7جنوری کی رات سے جدہ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)شاہین ائیرلائنز کے جہاز خراب،300سے زائد عمرہ زائرین 7جنوری کی رات سے جدہ ائیرپورٹ پر محصور،8جنوری کی صبح 2بجے NL-718نے جدہ سے لاہور آنا تھا عمرہ زائرین 7 جنوری کی رات 10بجے جدہ پہنچ گئے تھے شاہین ائیرلائنز نے NL-718کے بورڈنگ ہاوس جاری کرنے کے بعد روانگی کے وقت فلائٹ کینسل کرتے ہوئے ہوٹل فراہم کرنے کا اعلان کر دیا جس پر زائرین نے جدہ ائیرپورٹ پر زبردست احتجاج کیا جس پر8دسمبر کی رات گئے NL-718Aکے ذریعے 9جنوری کی صبح 7بجے روانہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہوٹل سے دوبارہ روانگی کے لیے رات12بجے جدہ ائیرپورٹ پر لایا گیا روانگی کے وقت جہاز کی خرابی کا کہہ کر فلائٹ کینسل کر دی گئی مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد آج 10جنوری کی صبح پھر پاکستان بھیجنے کا کہا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -